راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قومی علماومشائخ کانفرنس 25جولائی2022ء کو منعقد ہو گی جس میںملک بھر کے جید علماومشائخ حکومت کو سفارشات پیش کریں گے ، صدارت علامہ پیر سیدریاض حسین شاہ کریں گے ڈپٹی ڈایئریکٹر علامہ حافظ محمدقاسم شیخ نے کے مطابق کانفرنس میں ملک بھر جید علماومشایخ عظام، سکالر ز اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شریک ہونگی جنھیں دعوت دینے کیلئے 12کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ۔