لاہور(اسپورٹس رپورٹر)سری لنکا سے ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور کیا جارہا ہے۔ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نے حالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنیکی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاکپ 24اگست سے10ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے جبکہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔
ایشیا کپ کی تاریخوں میں ردو بدل‘24اگست سے شروع کروانے پر غور
Jul 23, 2022