پاکستانی کرکٹرز کی موج مستیاں دوسر ے ٹیسٹ کیلئے بھرپور پریکٹس

Jul 23, 2022

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹرزآرام کے دوسرے روز بھی موج مستیاں کرنے سری لنکا کے ساحل پر پہنچے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل24 جولائی سے گال میں شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو لنکن ٹائیگرز پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے ساحل پر وقت گزارا، والی بال کھیلی، تصاویر بنوائیں اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکانٹ پر بھی قومی کھلاڑیوں کی سری لنکا کے ساحل پر تفریح کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے گال میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گیا۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے سکواڈ کے ساتھ رہے ہیں جبکہ وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔قومی کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس پر زور دیا ۔ بائولنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ دی ۔ کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے مشورے دیئے ۔ کھلاڑی بھی دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم نظر آئے ۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں جان لڑائی اور پریکٹس میں مظاہرہ کیا ۔ کوچز بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ۔ قومی ٹیم آج بھی پریکٹس سیشن میںحصہ لے گی اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کی ساتھ ساتھ جیتنے کیلئے حکمت عملی بھی تیارکی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں