پشاور(بیورورپورٹ)پشاورسمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز کے سالانہ نتائج کا اعلان اگست کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔بورڈ ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز کے زیر اہتمام ہونے والے نہم ،دہم کے امتحانات کے نتائج کے لئے چیکنگ آخری مراحل میں ہے اس سے قبل بھی پرچوں کی چیکنگ مکمل کی گئی ہے تاہم دوبارہ پرچوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔میٹرک کے نتائج میں ممکنہ طور پر ایک بار پھر طالبات پوزیشن حاصل کریں گی ۔نہم دہم کے نتائج آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام اگست کے آخری ہفتے میں کر دیئے جائیں گے جس کے لئے انتظامات بھی شروع کئے گئے ہیں ۔
دہم نتائج