پشاور(بیورورپورٹ)محمود خان نے سرکاری سکول کے باصلاحیت طالب علم کو وزیراعلیٰ ہائوس بلا لیا۔ محب اﷲ پشاور کے علاقہ سردار کالونی کا رہائشی ہے جو روانی کے ساتھ انگریز ی بولتا ہے اور اپنے محلے کے دیگر بچوں کو بھی مفت انگلش لینگویج سکھاتا ہے ۔ محب اﷲ کے والد زاہد گل ایک محنت کش ہے جو ریڑھی پر آلو چپس بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ طالب علم کی حوصلہ افزائی کیلئے اسے نقد انعام دیا اور اس کے بڑے بھائی کو سرکاری نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت با صلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھا رہی بچوں کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔
طالب علم نے وزیر اعلی ہاوس بلانے اور حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔
ہائوس طلب
سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ‘ باصلاحیت طالبعلم وزیراعلیٰ ہائوس طلب‘ نقد انعام دیا
Jul 23, 2022