میٹرک کا پریکٹیکل‘ انٹر کے ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول جاری

Jul 23, 2022

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے عیدالاضحی اور ضمنی انتخابات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا میٹرک کا پریکٹیکل اور انٹر کے ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 8 جولائی کو ملتوی ہونے والا میٹرک کیمسٹری کا پریکٹیکل امتحان آج 23 جولائی کو لیا جائے گا۔ امیدواروں کا پریکٹیکل پہلے سے جاری شدہ سلپس پر درج وقت اور لیبارٹریز میں ہوگا۔ اور امیدواروں کو ترمیم شدہ پریکٹیکل کے امتحان کی سلپس جاری کردی ہیں۔ اس طرح انٹر پارٹ ون کے ترمیم شدہ پرچوں کا بھی نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق 8  جولائی کو ہونے والا ہیسٹری( آل آپشنز) کا پرچہ 29 جولائی کو صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ اور 8 جولائی کو ہی ہونے والا آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس کا پرچہ 29 جولائی کو دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔ 16 جولائی کو ہونے والا سوکس، بزنس میتھ( کامرس) کا پرچہ 27 جولائی کو صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ 16 جولائی کو ہی ہونے والے فائن آرٹس(تھیوری) لباس اور پارچہ جات بافی (ہوم اکنامکس گروپ) 27 جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ 18 جولائی کو فرسٹ گروپ کو ہونے والا انگریزی لازمی کا پرچہ 28 اور 18 جولائی کو ہونے والا سکینڈ ٹائم کا پرچہ اب 28 جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ کے مطابق ملتوی شدہ میٹرک کیمسٹری کے پریکٹیکل اور انٹر پارٹ ون کا پرچوں کا نیا شیڈول جاری کرکے امیدواروں کو رولمنبر سلپس جاری کردی گئیں ہیں۔ میٹرک کا پریکٹیکل اور انٹر کے ملتوی شدہ پرچے پہلے سے جاری امتحانی سنٹروں پر اور لیباٹریز میں ہی ہوں گے۔ جن امیدواروں کو تبدیل شدہ رولنمبر سلپ نہیں ملی وہ بورڈ کی طرف سے پہلے سے جاری رولنمبر سلپ پر بھی امتحان میں شریک ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں