گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل 50 رحمان پورہ میں سیوریج کے گندے پا نی کی نکاسی نہ ہو نے کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی، احتجاجی شرکاء کا ایکسئین واسا ماڈل ٹائون زون کو فوری معطل کرکے نکاسی آب بہتر کرنے کا مطا لبہ۔ یونین کونسل 50 رحمان پورہ ،ڈیفنس روڈ ،گلہ کمہاراں والا سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے گزشتہ تین ماہ سے سیوریج لائن بند ہو نے سے گلیوں اور بازاروں میں کھڑے گندے پا نی کی نکاسی نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر ٹریفک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گلیوں میں کھڑا ہو نے سے انہیں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گندے پا نی کے باعث علاقہ میں مکھی مچھر کی بہتات ہے جبکہ پیٹ ،خارش سمیت جلدی امراض پھیل رہے ہیں اہل علاقہ نے متعدد بار ایکسئین واسا ما ڈل ٹائون زون اطہر ندیم کو مسائل کے حل کیلئے شکایات کی ہیں لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود ان کی شکا یا ت پر کسی قسم کو ئی نوٹس نہیں لیا جا رہا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر ان کے علاقوں میں سیوریج کے پا نی کی نکاسی کا انتظام کیا جا ئے اگر اگلے جمعہ تک نکاسی آب کو بہتر نہ کیا گیا تو خواتین اور بچوں کے ہمراہ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے انتظامیہ کی جانب سے یقین دہا نی پر مظا ہرین پر منتشر ہو گئے۔
گوجرانوالہ :رحمان پورہ میں سیوریج لائنیں بند‘ ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج
Jul 23, 2022