شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں مختلف سپر سٹوروں میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیاء جن میں کاسمیٹکس ، بچوں کے پیمپر ،بسکٹ ،اچار ، ہیئر سپرے سمیت گارمنٹس کے نرخو ںمیں مارکیٹ سے کئی گنا مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں ا ن سپر سٹوروں میں گھی ،چاول دالیں ہلدی پسے ہوئے مصالحوں ، حکومت سے مقررکردہ نرخوں سے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ان سپر سٹوروں پر سمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ اشیاء جن میں نہانے کا صابن ،توٹھ پیسٹ ،ٹشو پیپر ،گارمنٹس ،امپورٹڈ کریمیں ،پرفیوم ،سگریٹ وغیرہ بھی فروخت کیے جا رہے ہیں انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے سروے میں اظہار خیال کرتے کہا کہ سمگل شدہ اشیاء کی فروخت سے ایک طرف ملکی انڈسٹری تباہی کا شکار ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف ٹیکس کی مدمیں ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے کوئی حکومتی ادارہ سپر سٹوروں کو چیک نہیں کر رہا۔شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت کرنے والے سپر سٹوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شیخوپورہ: اشیائے خوردونوش سمیت کاسمیٹکس کی مہنگے داموں فروخت جاری
Jul 23, 2022