ملتان (خبرنگار خصوصی) شہر میں طوفانی بارش کی وجہ سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوئیپنگ کی بجائے ویسٹ کلکشن کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی۔بارش کے دوران کمپنی ورکرز نے صبح سویرے ہی گھر گھر کوڑا اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔گلی محلوں اور رہائشی کالونیوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلکشن سے کوڑا سڑکوں پر آسکا جس سے شہر میں صفائی برقرار رہی۔اس کے علاوہ شہر میں نصب تمام ویسٹ بِن کی صفائی کی گئی اور سو فیصد کنٹینرز لفٹ کئے گئے۔ بارش کے پانی کی نکاسی برقرار رکھنے کے شاہراہوں کی سکریپنگ اور کلورٹ کی صفائی بھی جاری رہی۔شہرکے ٹارگٹڈمقامات سے مشینری کے ذریعے ویسٹ اٹھانے کا عمل بھی جاری رہا۔