سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہے :ساجد علی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر پروگرامز ساجد علی ایڈووکیٹ اورپروگرام افسر افشاں نازلی نے کہا ہے کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہے اور معاشرتی مسائل کا حل اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کی خاطر مختلف پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی گئی ہے جبکہ جاری پروگرامز کو بھی بااحسن انجام دیا جارہا ہے جن میں ’’بولو اور بڑھو‘‘ پروگرام نمایاں ہے جسکے تحت گزشتہ روز کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ خواتین کے مسائل اجاگر کئے جاسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر آئی ٹی انچارج مس رخسانہ ارشد، جملہ یونس جنجوعہ، بینش قمر ڈار، میونسپل ریگولیشن آفیسر ثناء اللہ کمبوہ، آفس سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد علی، میڈم عمرانہ عروج، مس ثمرہ عارف، سید علی معظم رضوی، قمر الدین قادری، میاں عدنان سعید، چوہدری احسان الحق سندھو اور سکندر خان لودھی عرف سنی و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن