جنوبی پنجاب صوبہ کا لاحقہ منظور نہیں بہاول پور کو بحال کیا جائے: آسیہ کامل

بہاولپور(خبرنگار) بہاول پور کا صوبہ بحال کیا جائے۔ ہمیں کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا لاحقہ منظور نہیں ان خیالات کااظہار صوبہ بہاول پوراتحاد کی چیرپرسن آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا ہے کہ بہاول پور صوبہ ایک حقیقت ہے۔ خطہ کے عوام اپنے صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں۔انہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لولی پاپ سے بہلانے کی بجائے بہاول پور صوبہ کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  تخت لاہور کی بیوروکریسی اس علاقہ سے باجگزاروں والا سلوک کرتی ہے جبکہ اس علاقہ کے عوامی نمائندے بھی بکائو مال بن جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن