امپورٹڈ حکومت عوام پر مسلسل بجلیاں اور پٹرول بم گرا رہی: مہتاب یوسف 

خانیوال(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہتاب یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری انتہائی تشویشناک ہے امپورٹڈحکومت جب اقتدار میں آئی ہے عوام پر مسلسل بجلیاں اور پڑول بم گرا رہی ہے کیا سب مشکل فیصلے غریب عوام کے لئے ہی ہیں ؟انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام پاکستان کو پیچھے لے جارہا ہے اس نظام کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے جس کا ثبوت لوٹوں کی سیاست کا خاتمہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن