مظفرگڑھ‘منڈا چوک(نامہ نگار)قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے ریسکیو 1122 جیسے جوش و جذبے کی ضرورت ہے،ریسکیو نے ضلع میں اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے انسانی جانیں بچانے کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دینے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریسکیو نے ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لئے جس طرح کم ترین وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کیا وہ تعریف کے قابل ہے۔