کرم پور (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مقامی کارکنان کی طرف سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں بستی صدیق آباد میں فتح کا جشن منایا گیا کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں‘ سابق چیرمین یوسی نواب عتیق خان خاکوانی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں امپورٹڈ حکومت نے دھونس اور دھاندلی کا ہر حربہ استعمال کیا قومی جذبے اور خودداری کی جیت ہوئی ہے ‘ پنجاب پر حکمرانی کے دعویداروں کی عوامی مقبولیت کا پول کھل گیا ہے قوم جاگ چکی ہے عمران خان کی 26 سالہ جدوجہد کا ثمر مل گیا ہے ‘ اب ان لوٹوں اور لٹیروں کو کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی امپورٹڈ حکومت کو اب کوئی سہارا نہیں دینے آئے گا ان کے بیرونی آقاؤں کی پاکستان کے خلاف کی گئی سازش زمین بوس ہوگئی ۔