ملتان ( خبر نگار خصوصی ) کمشنر ملتان ڈویژن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 5 اہلکاروں کو کرپشن کے الزام میں معطل کرنے کے بعد ریگولیشن برانچ میں نئی تعیناتیاں کردی ہیں جاوید انور کو سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن جنید کھنڈ کو اے ایل ایس بوسن ٹاؤن علی قمر کو اے ایل ایس شاہ رکن عالم ٹاؤن علی حیدر کو موسی پاک شہید ٹاؤن جبکہ شفیق بھٹی کو شیرشاہ ٹاؤن کا اے ایل ایس تعینات کیا گیا ہے تین روز قبل کرپشن اور بھتہ خوری کی شکایت پر ایم او آر ملک اشفاق کی خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو واپس کردی تھی اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی تھی جبکہ ریگولیشن برانچ کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔