سیاسی عدم استحکام کا واحد حل شفاف ، منصفانہ عام انتخابات :سیدہ زاہرہ نقوی

Jul 23, 2022

لاہور (لیڈی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا واحد حل صاف، شفاف اور منصفانہ عام انتخابات ہیں۔ انتخابات ہی موجودہ سیاسی تنائوکو ختم کرنے کا واحد حل ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اس کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں اور سیاسی قائدین شاید یہ بھول رہے ہیں کہ انہوں نے انتخابات کے ذریعے دوبارہ مینڈیٹ لینے کیلئے عوام کے پاس ہی جانا ہے اور عوام ان کے اقدامات کی وجہ سے جس پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں اس کا اظہار عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔

مزیدخبریں