شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سماجی شخصیت ونیو سول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانانصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہو تو پورے جسم میں محسوس کی جاتی ہے اس وقت فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس ظلم وبربریت کو ختم کرنے کیلئے امت مسلمہ کو ان مظلوموں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلام اور مسلمان دشمن قوتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر یہود وہنود کو جواب دینا ہو گا وگرنہ یہود و ہنود ہمیں ایک ایک کر کے ختم کرتے رہیں گے ۔