دولت مشترکہ کھیلوں کے آغاز سے قبل برمنگھم میں کنگ کانگ کا مجسمہ نصب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دولت مشترکہ کھیلوں کے آغاز سے قبل برمنگھم میں کنگ کانگ کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں برطانوی فنکار نکولس منرو کا بنایا ہوا 18 فٹ طویل کنگ کانگ کا مجسمہ شہر میں نصب کیا گیا تھا۔یہ مجسمہ صرف 7 مہینے کیلئے نصب رہا تھا لیکن اس نے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے اور اب نئے مجسمے کی تنصیب کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی۔نکولس کے بڑے بھائی جو نے کہا کہ کیونکہ شہریوں نے تقریباً 50 سال قبل اپنے بچپن میں اس مجسمے کو دیکھا تھا اس لیے میں چاہتا تھا کہ اب نیا مجسمہ پچھلے والے سے بڑا بنایا جائے تاکہ کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ یہ تو چھوٹا ہے۔کنگ کانگ کا نیا مجسمہ پرانے والے سے 20 فیصد بڑا ہے اور یہ اگلے دو ہفتے تک پارک میں نصب رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن