وائٹ ہائوس کے دوسابق اہلکاروں نے کانگریس پرحملے کی تحقیقاتی کمیٹی میں بیانات ریکارڈ کرادیئے

Jul 23, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)وائٹ ہائوس کے  دو سابق اہلکارکانگریس کی عمارت پر6 جنوری 2021 کوہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی ایوان نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی کیسامنے پیش ہوئے۔قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر میتھیو پوٹنگر اور وائٹ ہاس کی سابق ڈپٹی پریس سیکرٹری سارہ میتھیوز نیسلیکٹ کمیٹی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے،جبکہ پینل کے تفتیش کاروں نے تفصیل سے بتایا کہ اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرتشدد واقعے کے دوران کیا طرزعمل تھا۔میتھیوز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ  6 جنوری 2021 ہماری قوم کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک  تھا اور صدر ٹرمپ اسے جشن منانے کے موقع کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ میتھیوز اور پوٹنگر ٹرمپ انتظامیہ کے ان عہدیداروں میں شامل تھے جنہوں نے اس دن ریپبلکن کے اس طرزعمل کے جواب میں استعفی دے دیا تھا۔ کمیٹی نے جون اور جولائی میں آٹھ عوامی سماعتیں کیں۔ کانگریس کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین بینی تھامسن نے کہا ہے کہ ستمبر میں کمیٹی کی مزید سماعتیں ہوں گی۔ٹرمپ کے اتحادیوں اور حامیوں نے اس انکوائری کو سیاسی "وِچ ہنٹ" قرار دیتے ہوئے  مذمت کی ہے ان کا موقف ہے کہ یہ انہیں اور ریپبلکن پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
وائٹ ہائوس 

مزیدخبریں