تلاشی کاروائیاں جاری کشمیری پنڈتوں کیلئے 6ہزار ٹرانزٹ رہائشگاہوں کی تعمیر کی منظوری

سری نگر (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانوین قبضلے والے کشمیر میں محاصرے اورتلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی کشمیر میں دیوار گرنے سے 3 غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔پلوامہ میں ایک بھٹے کی دیوار گرنے  کایہ واقعہ ضلع کے علاقے کاکا پورہ کے گائوں اوکھو میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق بھٹے کی دیوار اچانک گر گئی اور تین غیر مقامی مزدور اس کی زد میں آکرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے  جن کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سکھوں کی ایک تنظیم نے اسمبلی نشستوں کے مطابق سکھ برادری کو سیاسی نمائندگی نہ دینے پر حلقہ بنید کمیشن پر کڑی تنقید کی ہے۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم سکھوں سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی اور امتیازی سلوک کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ 
کشمیر 


  

ای پیپر دی نیشن