بھارت کی جنوبی ریاست میں افریقی سوائن بخارکے کیسزسامنے آگئے

Jul 23, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے دو فارمز سیافریقی سوائن بخار(اے ایس ایف)کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔حکام نے جمعہ کو بتایاکہ  کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننتھا پورم کے شمال میں تقریبا 468 کلومیٹر دور وائناڈ ضلع کی منانتھاوادی میں افریقی سوائن بخا رکے کیسز کا پتہ چلا ہے۔وائناڈ کے ضلعی مجسٹریٹ آفس کے  ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے دو فارمز کے خنزیروں میں اس بیماری کا پتہ چلا تھا جس کی بعد میں بھوپال کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز میں نمونوں کی جانچ میں اس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ ہفتے خنزیروں کی موت کے بعد نمونے لیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لیے اقدامات  اور خنزیروں کو تلف کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں