ایس ای سی پی نے بیمہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری آسان کر دی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس کمپنیوں میں ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری  کے عمل کو سہل اور آسان بنانے کے لئے  انشورنس کمپنیز (ساوئنڈ اینڈ  پروڈنٹ) ریگولیشنز 2012 کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے کئی غیر ضروری شرائط کی تخفیف کر دی ہے۔ انشورنس کمپنیز ریگولیشنز میں ترامیم کا مقصد انڈسٹری کو کاروباری آسانیاں فراہم کرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ ریگولیشنز میں  قائم ہونے والی دوہری شرائط کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی منظوری کے لئے  نامزد شکض کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ، فوٹوگراف  اور حلف نامے کی فراہمی کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، کئی دیگر معلومات کی مختلف دستاویزات کی ذریعے فراہمی کو بھی ایک ہی دستاویز میں اکٹھا کر دیا گیا ہے جبکہ منظوری کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے درخواست اور معلومات کی فراہمی کیلئے ٹائم لائنز مقرر کر دی گئیں ہیں۔
منظوری سہل

ای پیپر دی نیشن