ملتان (نوائے وقت رپورٹ) دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے جس سے سیلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ بغیر اطلاع دیئے پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔ جبکہ پہلے دریائے ستلج میں 60 سے 70 ہزار کیوسک سے اوپر پانی نہیں آتا تھا اب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا قیمتی سامان وغیرہ اٹھا کرجتنا جلد ہو سکے۔ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
بھارت نے بغیر اطلاع دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا
Jul 23, 2022