’’الیکشن کے التواکا مطالبہ جیتنے والی جماعتیں نہیں کرتیں‘‘


کراچی (نیوز رپورٹر) اللہ اکبر تحریک کراچی کے امیدواران نیوکراچی کا اجلاس نیوکراچی میں نوشادعمرانی کی رہائش گاہ عمرانی ہائوس میں منعقدہوا،اجلاس میں اللہ اکبرتحریک پاکستان کے تمام امیدواران اور سپورٹرزنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ الیکشن کا ملتوی ہوناان لوگوں کے لئے بہترچابت ہواجنہیں اپنی ہار نظرآرہی تھی،الیکشن ہوناضروری تھا۔انہوںنے مزید کہاکہ ہارنے والوں کو الیکشن کے وقت ہی بلدیاتی قانون اور حلقہ بندیاں الیکشن کے وقت ہی نظرآئیںانہیں غلط مردم شماری نظرنہیں آتی ابھی تک جبکہ یہ ضروری کام تھا۔ اب بلدیاتی الیکشن کا ایک مرحلہ مکمل ہوچکاہے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرناکراچی شہر اور عوام کے مفادمیں اچھانہیں جنہیں اپنی ہارنظر آرہی تھی وہ الیکشن کے ملتوی ونے سے خوش ہیں ،مجھے تو اب الیکشن مستقبل قریب میں بھی ہوتے نظرنہیں آرہے،جبکہ الیکشن کا ہوناہی 
شہرکراچی کے مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹرمحمداسلم پرویز خان امیدوار چیئرمین یوسی11نیوکراچی نے کہاکہ حکومت پہلے ہی بلدیاتی حکومتوں کے قیام میں بہت دیر کرچکی ہے۔ اللہ اکبر تحریک یوسی4نیوکراچی کے امیدواربرائے چیئرمین نوشاداحمدعمرانی نے کہاکہ الیکشن سے پیچھے ہٹنے کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں اپنی ہارنظرآرہی ہے اور علاقے کی عوام ان کے سابقہ دورسے واقف ہے اللہ اکبرتحریک نے بارش میں اور علاقائی مسائل میں علاقے کے لوگوں کی مددکی ہے۔اجلاس سے سعید بھگت،اللہ اکبر تحریک نیوکراچی یوسی10کے چیئرمین کے امیدوار نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن شہر کراچی کے علاقائی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت کے لئے بہت ضروری ہیں۔کراچی شہر کے مسائل اور حال سب کے سامنے ہے،شہر کراچی اور نیوکراچی برساتی نظام،بجلی،پانی، سیوریج کا نطام یہ کون بہتر کرے گا،حکومت سب اچھاہے کہہ کر ٹال دیتی ہے اور پھر الیکشن میں عوام کے پاس آجاتے ہیں دھوکادینے کے لئے ۔الیکشن مسائل کا ضرور ہے مگر کام ضروری ہے۔اللہ اکبر تحریک کا نعرہ ہے، ہماری سیاست خدمت انسانیت ۔اجلاس میں محمدارسلان خان، حافظ آمین، حافظ عبدالوحید، دانش انصاری، شمیم انصاری، عبداللہ، اعجاز، نظام، محترمہ عظمت، محترمہ شافیہ، محترمہ اریبہ، محترمی انزیلہ، محترمہ مہک، محترمہ عمصیہ، محترمہ لبرا، احسن ملک، راناادریس تاج، شاہنواز،خرم ، محمدعظیم ودیگر سمیت سپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن