28اگست کو بھی جیت کتاب  ہی کی ہوگی ‘مولانا نورالحق 

Jul 23, 2022


کراچی ( سٹی نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے فرار منظور نہیں، متنازعہ حلقہ بندیوں اورووٹر لسٹوں کی بے ترتیبی کے بعد انتخابات کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کرناتشویش ناک ہے،ہماری تیاریاں مکمل ہیں،28اگست کو بھی جیت کتاب ہی کی ہوگی،کارکن انتخابی مہم جاری رکھیں،مولانا نورالحق نے پاکستان چوک پر جے یو آئی صدر ٹائون یوسی 8 کے انتخابی کیمپ کادورہ کیا اور کارکنوں کی محنت کو سراہا،جے یو آئی نے صدر ٹائون یوسی 8 میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پینل میدان میں اتارا ہے جس کیلئے کارکن بھرپور مہم چلارہے ہیں، شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی سرپرستی میں تشکیل کردہ جے یو آئی یوسی 8 صدر ٹائون کے پینل میں چیئرمین مفتی دائود زاہد، وائس چیئرمین مولانا محمد حفظ الرحمن برنس روڈ ربڑی والے ، وارڈ 2 پاکستان چوک کیلئے جنرل کونسلر مفتی محمد بن مستقیم ، وارڈ 3 اردو بازار سے جنرل کونسلر یامین خان،وارڈ 4 سے جنرل کونسلر مولانا امیر اللہ المعروف مولانا سعید الرحمن نقشبندی شامل ہیں۔

مزیدخبریں