بلدیہ وسطی اور میزان بینک کے اشتراک سے اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد


کراچی (نیوز رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی کے ہمراہ گلبرگ زون فیڈرل بی ایریا بلاک 4 طارق گرانڈ میں میزان بینک اسپورٹس کمپلکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر محمد رضا گروپ ہیڈ کسٹمر سپورٹ اینڈ ایڈمن،خالد زمان گروپ ہیڈ ایچ آر اینڈ لرننگ،میزان بینک کے آفیشل احمد علی صدیقی،ریاض احمد،سہیل خان،محمد وسیم،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد و دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم نے ضلع وسطی کے نوجوانوں کی فلاح بہبود کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزان بینک کے تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ اسپورٹس کمپلکس ضلع وسطی کا ہی نہیں بلکہ کراچی کا ایک لیڈنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا جہاں ضلع وسطی کے نوجوانوں کو اپنی صلاھیتوں کو ابھارنے کے بہترین مواقع حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میزان بینک اسپورٹس کمپلکس پاکستان کا بہترین  اسپورٹس کمپلکس میں شمار ہوگا جہاں نوجوانوں کو بین الاقوامی طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے میزان بینک کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ جن کے تعاون سے ضلع وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس کمپلکس تعمیر ہونے جارہا ہے۔ طحہ سلیم نے اس منصوبے کو ضلع وسطی کے لئے بارش کا پہلا قطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزان بینک کی جانب سے میزان بینک اسپورٹس کمپلکس کے منصوبے کے اعلان کے بعد دیگر مخیر حضرات و ادارے بھی اس قسم کے منصوبوں میں اپنا تعاون پیش کرنے کے خواہ ہیں۔اس موقع پر میزان بینک کے صدر و CEO عرفان صدیقی نے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم طحہ سلیم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے نے میزان بینک کو کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی طرز کا اسپورٹس کمپلکس بنانے کا موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ جو تعاون ہمیں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرطحہ سلیم کی جانب سے حاصل ہوا وہ کہیں اور نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ میزان بینک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ضلع وسطی سمیت تمام کراچی میں نوجوانوں کے لئے ہر مثبت سرگرمی میں ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہیں تاکہ ہمارے نوجوان علاقائی،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہو سکیں۔واضح رہے کہ طحہ سلیم صرف کھیل ہی نہیں بلکہ تعلیم کے شعبے میں بھی ضلع وسطی کے نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدام کر رہے ہیں جس کی ایک مثال ہم۔ٹی وی کی جانب سے 12  اسکولوں کو Adopt کرنا ہے۔                 

ای پیپر دی نیشن