حکومت کوبلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ‘مفتی قاسم فخری 

Jul 23, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو مخر کرنے کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جاری احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی صورت کوئی رکاوٹ قبول نہیں لہذا الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پاکستان کی دیگر جماعتوں کی طرح بڑی سٹیک ہولڈر ہے ۔ لہذاالیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے تو یکطرفہ اور غیر منصفانہ فیصلہ کرنے کے بجائے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کو بھی اعتماد میں لے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ٹی ایل پی کے نامزد ردہ امیدواران سے روا رکھے جانے والے غیر قانونی سلوک پر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ امیدواران کے اغوا میں ملوث ملزمان کو فلفور گرفتار کیا جائے ۔اورکراچی میں ٹی ایل پی امیدواران کو دہونس دھمکی کے ذریعے دبانے اور ڈرانے جیسے غیر قانونی ہتھکنڈوں میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کے -electric الیکٹرک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور کے-الیکٹرک کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔جبکہ تاجر برادری کے احتجاج میں ٹی ایل پی تاجر برادری کے ساتھ ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے بھی ٹی ایل پی کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور نماز جمعہ کی امامت فرمائی ۔ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جاری احتجاجی مظاہرے میں ٹی ایل پی کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل و ضلعی رہنماں نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ ٹی ایل پی کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواران ، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر تحریک لبیک پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں