کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کو ممکنہ بارش کے باعث ملتوی کرنا کوئی معقول جواز نہیں ہے سپریم کورٹ کو فی الفور از خود نوٹس لینا چاہئے، ممکنہ بارش کے پیش نظر نہ تو معمولات زندگی اور نہ ہی نظام مملکت کو بند کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ در حقیقت پی پی کی سندھ حکومت جو 14 سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے اس سمیت بعض دوسری تنظیموں کو خطرہ ہے کہ کہی کراچی کی عوام 14 سال سے اپنے بنیادی حقوق و سہولیات سے محرومی کے بعد نام نہاد کراچی کی عوام کا درد رکھنے والی تنظیموں کو کہیں مسترد نہ کردے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کا ہونا اب مشکل ہے حالانکہ کہ بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں ان کے علاقے کے نمائندے ان مسائل کو حل کرنے میں عوام کی مدد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اچانک بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے بلدیاتی امیدواروں کا اربوں روپوں کا نقصان ہو گیا ہے دوسری طرف سندھ حکومت اپنے من پسند ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے بلدیاتی اداروں پر قابض ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے سیاسی جماعتیں اور عوام الیکشن کمیشن کے اچانک الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف میدان میں نکلیں۔
بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی معقول جواز نہیں ‘ طارق مدنی
Jul 23, 2022