وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی انسداد ریپ کی خصوصی کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے قانون سازوں، قانونی ماہرین، بیوروکریٹس، وکلا اور طبی ماہرین پر مشتمل 26 رکنی خصوصی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد ریپ (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ 2021 کے سیکشن 15 کی ذیلی دفعہ (1) کی پیروی کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل پر خوش ہے۔