پی ٹی آئی اب بتائے پیسہ کہاں چلا ہے. رانا ثنا اللہ

Jul 23, 2022 | 12:12

ویب ڈیسک

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دعویٰ کرتی رہی کہ کروڑوں کی آفریں کی جارہی ہیں، ہمارے بندے توڑے جارہے ہیں لیکن کل ووٹنگ کے بعد جو اعداد و شمار سامنے آئے اس کے بعد پی ٹی آئی بتائے کہ پیسہ کہاں چلا ہے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنے رہنما سمیت ایک ایسا بدبخت ٹولہ ہے جو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ان کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں کہ کس طرح ان کی پوری قیادت دعوے کررہی تھی کہ کروڑوں کی آفریں کی جارہی ہیں، پیسہ چلا ہے، ہمارے بندے توڑے جارہے ہیں لیکن کل جو اعداد و شمار سامنے آئے اس کے بعد پی ٹی آئی بتائے کہ پیسہ کہاں چلا ہے؟ کیا چوہدری شجاعت نے پیسے لیے؟

انہوں نے کہا کہ کل کے اعدادوشمار سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا یہ پورا ٹولہ اپنے سربراہ سمیت جھوٹا پروپگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کی کسی بات کو بھی تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں