سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق شہر استھبان کے وسطی علاقوں کے قصبوں IJ اور ROOD BAL میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب آیا ۔گورنر یوسف کاریگر کے جاری کردہ بیان کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث استھبان میں سیلابی صورتحال ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے بڑے پیمانے پر آباد کاریوں اور تعمیرات کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچالیا ہے جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ایرانی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
ایران میں شدید بارشوں کےباعث سیلاب سے21افراد ہلاک
Jul 23, 2022 | 17:45