نواز شریف کا بڑا فیصلہ،حمزہ شہباز اور شہباز شریف خفا

 نواز شریف نےپی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے ، نواز شریف نےوزیراعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے  رابطہ کیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،تمام سیاسی رہنماؤں سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پنجاب کی سیاسی دیکھ بھال کے لیے مریم نواز کو ٹاسک سونپا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے اس فیصلے سے  حمزہ شہباز اور شہباز شریف ناخوش ہیں ۔نواز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

ای پیپر دی نیشن