لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بر وقت انعقاد میں رخنہ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے کسی اور کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے تقدس کےلئے ہر قدم اٹھائے گی۔
بعض افراد کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے جو ایک ایسے وقت پر شروع کی جا رہی ہے،جب قومی اسمبلی کی تحلیل کا وقت سر پر پہنچ چکا ہے۔