تنخواہوں و پنشن میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری خوش آئند:چوہدری سرفراز 


لاہور(لیڈی رپورٹر) مرکزی صدر آگیگا پاکستان چوہدری سرفراز نے کہا پنجاب کابینہ کا ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری خوش آئندہے۔ رانا لیاقت پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ ملازمین وزیراعظم ،مشیر وزیراعظم ملک محمد احمد خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں۔ وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ 15 لاکھ ملازمین کی جیت ہے۔چوہدری محمد علی نے کہاآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی قیادت تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ خالد جاوید سنگھیڑہ نے کہا کہملازمین کا 5 دن شدید گرمی و حبس میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن دھرنا تاریخی کامیابی بنا۔آگیگا قائدین نے کہا کہ تاریخی کامیابی پر ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ رانا لیاقت نے کہا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب ملازمین کا مو¿ثر اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن