ترکیہ افغان طلباءکے لیے سالانہ 300 وظائف پیش کرتا ہے، سفیر

Jul 23, 2023

کابل ( نوائے وقت رپورٹ) کابل میں ترک سفارتخانے کے تعلیمی اتاشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان طلباءکو سالانہ 300 وظائف فراہم کرتا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کے نائب وزیر ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ نے کابل میں ترکیہ کے سفارت خانے کے تعلیمی اتاشی سے ملاقات میں ملک میں تعلیمی اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے پر بات کی۔ملاقات میں نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کابل میں ترک سفارت خانے کے تعلیمی اتاشی کے لیے مختلف شعبوں میں کچھ تجاویز شیئر کیں۔بعد ازاں ترک سفارت خانے کے ایجوکیشنل اتاشی چنگیز آئی دیمیر نے بلخ یونیورسٹی میں ترک زبان و ادب کے شعبہ کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت اعلیٰ تعلیم کی تمام تجاویز کو متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کرنے کا عزم کیا۔دریں اثنا ایک بیان کے مطابق ترک تعلیمی اتاشی نے کہا کہ ترکیہ افغان طلباء کے لیے سالانہ 300 وظائف پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ تعلیم کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔آخر میں افغان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ، ڈاکٹر رفیع اللہ عطا نے اس یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور تعلیمی استعداد کے طریقوں کو فروغ دینے میں ترکیہ سے تعاون کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں