لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے شپہباز حکومت کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ میں 8روپے تک اضافے کی خبروں کو عوام پر ایک مہنگائی بم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ تمام اضافے کو واپس لیا جائے۔ یونٹ کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ عوام پر کبھی فیول ایڈجسٹمنٹ تو کبھی کسی اور نئے ٹیکس کی مد میں کیے گئے اضافے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔