بااثر افراد کو گاڑیاں،بلاسود قرضے،عوام مہنگائی سے قیمت ادا کررہی ہے:شیراز الطاف

Jul 23, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)عوامی فلاحی پارٹی کے چیئرمین شیراز الطاف کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت با اثر افراد کو اربوں روپے کی گاڑیاں اور بلا سود قرض دے رہی ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی کی شکل میں اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔عام آدمی کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا موجودہ پارٹیاں اقتدار کی حقدار ہیں؟

مزیدخبریں