چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال :نمایاں خدمات ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور(نیوز رپورٹر) چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال ٹاو¿ن شپ لاہور میں میڈیکل سٹاف کی نمایاں خدمات اور مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے اعتراف میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر سپورٹ سٹاف کی مسلسل کوششوں سے مریضوں کو بہتر اور کئی نئی سہولیات فراہم کرنے پر بورڈ آف ٹرسٹیز نے ترقی اور خدمت کے اس سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر طاہر رشید نے اپنے خطاب میں بھرپور تعاون اور سرگرم کردار ادا کرنے ہسپتال کے تمام عملے کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔ جنرل سیکرٹری ٹرسٹ خالد محمود رسول نے ہسپتال انتظامیہ کے ٹیم ورک ، خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری اور مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہتر خدمات کا سفر جاری رکھنے میں ٹرسٹ ضروری وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائینگے۔صدر ڈاکٹر عثمان واسطی نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں سٹاف کو شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ عوام تک معیاری میڈیکل خدمات فراہم کرنے کا مشن سر انجام دینے کیلئے مزید وسائل اور نئے ویژن کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کا عزم دوہرایا۔

ای پیپر دی نیشن