لاہور( نیوز رپورٹر)ڈی جی خان ڈویژن کے ضلع مظفر گڑھ کی پسماندہ آبادیوں کے رہائشیوں کو خود کفیل بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور پارکو کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا جس کے تحت مقامی افراد کو تکنیکی تربیت فراہم کی جائےگی۔ پارکو کے سی ایس آر پروگرام کے تحت، پاکستان کا سب سے بڑے سکلز فنڈ (PSDF) اور پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں توانائی کی سب سے بڑی کمپنی (PARCO)، ملکر مظفر گڑھ میں پارکو کی مڈ کنٹری ریفائنری کے قریب رہائش پذیر مقامی رہائشیوں کو اعلیٰ درجے کی تکنیکی تربیت فراہم کرے گے۔ پی ایس ڈی ایف غیر ہنر مند نوجوانوں کو مخصوص مہارتوں کی تربیت فراہم کرے گا جبکہ خواتین اور غیر مسلم نوجوانوں کیلئے ترتیب دئے گئے ۔ پارکو اور اس کے ذیلی ادارے گزشتہ کئی سالوں سے پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں کام کرنے والے بہت سے معروف اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔ پی ایس ڈی ایف کے سی او نے کہا کہ پارکو قوم کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے والی سب سے بڑے فراہم کنندہ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ مفاہمتی یاداشت پی ایس ڈی ایف پر ان کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ جی ایم پارکو ندیم چشتی نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد ڈی جی خان میں ہماری ریفائنری کے قریب واقع مقامی آبادیوں کو معاشی ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔