توشہ خانہ کیس ، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور، عمران کل لازمی حاضر ہوں : عدالت 


لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ پیشی کے بعد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست پر وکیل الیکشن کمشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ ٹرائل چل رہا ہو تو ملزم کو موجود ہونا چاہیے۔ عدالت ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے مثبت ڈائریکشن دے۔ جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل سے اسفسار کیا کہ کیا ملزم پیر کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے؟۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کے روز کوئٹہ میں درج مقدمہ میں سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد اس عدالت میں پیش ہو جائیں۔ بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت پیر 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
حاضری استثنیٰ عمران

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...