فضل الرحمان سے پیر پگاڑا کی ملاقات‘ نگران حکومت سے متعلق مشاورت

Jul 23, 2023


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن قریب نظر آرہے ہیں، نگراں حکومت کو سوچنا ہے الیکشن کب اور کیسے ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے۔ فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں کچھ چیزیں شیئر کی ہیں وہ مثبت ہیں۔ نگراں حکومت بنتی ہے تو وہ الیکشن کرواتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) میں گروی رکھا گیا، بطور پی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایا، سی پیک منصوبے کی شکل میں چین کے ساتھ قرب اختیار کیا ہے۔مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے بلیک میل کر رہی ہیں۔ ملک میں میگا پروجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، اپنی تجاویز مولانا کو دی ہیں۔
فضل الرحمان

مزیدخبریں