اسحاق ڈار کے ساتھ سی ای او، پی آئی اے، ڈی جی نیول کی ملاقاتیں 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈی جی نےول انٹےلی جنس رئےر اےڈ مرل رضوان احمد نے وزےر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، انہوں نے نےول چےف کی طرف سے وزےر خزانہ کو نےول ہےڈ کواٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے وزےر خزانہ نے قبول کر لےا۔ رئےر اےڈمرل رضوان احمد نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کرنے پر وزےر خزانہ کی کوششو ں کی تعرےف کی، وزےر خزانہ نے ملکی دفاع مےں پاک بحرےہ کے کردار کو سراہا۔ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسرائیر وائس مارشل محمد عامر حیات سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی۔ وزیرِ خزانہ نے ائیرلائنز کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کیلئے پروازوں کو شروع کروانے کیلئے وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک بار پھر زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے کل قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کے تحت حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ اس وضاحتی بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ وہ دوبارہ یہ واضح کرتے ہیں، لیٹرآف انٹینٹ میں جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے یہ وہ ہیں جو 30 جون 2023ءتک ملک میں لگائے جا چکے ہیں۔ اِن کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔
ٹیکس 

ای پیپر دی نیشن