اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر آصف کرمانی نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے سے مڈل کلاس اور غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم یہ اضافہ واپس لینے کا حکم دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی قیمتوں میں اضافے پر شدید عوامی ردعمل پایا جا رہا ہے۔ اس کے نتائج آئندہ الیکشن پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آصف کرمانی
مہنگی بجلی کا نتیجہ الیکشن میں بھگتنا پڑ سکتا ہے: حکومتی سینیٹر
Jul 23, 2023