منی لانڈرنگ ، کرپشن ، مونس الہی اشتہاری قرار ، جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی شروع 

Jul 23, 2023


لاہور (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ملک سے فرار ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بنک اکاو¿نٹس، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ عدالت نے مونس الٰہی کی تمام جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزموں کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں۔ ایک مقدمے میں اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کا الزام ہے۔ دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کیا ہے۔
مونس

مزیدخبریں