کشتی حادثہ: یونان سے مزید 4 نعشیں لاہور پہنچ گئیں‘ 2 نوجوان نوشہرہ ورکاں سپردخاک


نوشہرہ ورکاں‘ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چار پاکستانیوں کی نعشیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے نمائندوں نے فسیں وصول کر کے ورثاءکے حوالے کر دیں۔ ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں‘ عدنان کی میت گجرات اور اعجاز کی میت منڈی بہاﺅالدین روانہ کی گئی ہے۔ یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق دو نوجوان آبائی دیہات میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 22 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ حادثہ میں جاں بحق نعشوں کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے جن میں نوشہرہ ورکاں کے تین افراد نتھو سیویا کے ارسلان‘ کڑیال کلاں کے ابوبکر، عارف اور پاکھرانوالی کے انعام علی کے ڈی این اے ٹیسٹ ان کے ورثاءسے میچ ہوئے جن میں سے ابوبکر اور ارسلان کی میتیں گزشتہ رات یونان سے پاکستان پہنچیں جنہیں نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ انعام علی کی میت آج پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
نعشیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...