اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے بات کی ہے ہم نے مشترکہ طور پر سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے گھناﺅنے فعل کی مذمت کی۔ ایسے اسلامو فوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، انقلاب اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات کو کسی بھی بہانے جائز نہیں دیا سکتا۔ پاکستان اور ایران اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے، دیگر اوآئی سی ملکوں سے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ہم نے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے بلیک سی ریجن میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی، معاہدے کی بحالی کے حوالے سے عالمی کوششوں پر گفتگو کی، ہم منصب کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
بلاول
قرآن پاک کی بے حرمتی گھناو¿ نا فعل ، بلاول : ایرانی، ترک ہم منصب سے گفتگو
Jul 23, 2023