ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر فلیٹ میں مردہ پائے گئے 

لاہور(نامہ نگار)تھانہ نشتر کالونی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال خان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ورثاءکی جانب سے کارروائی سے انکار پرنعش ورثاءکے حوالے کردی ہے جنہیں نماز جنازہ کے بعد اچھرہ میں قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ڈی آئی جی شارق جمال کو ہسپتال لےکرآنے والی خاتون سمیت دیگر افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔ڈی آئی جی شارق جمال ڈیفنس کے علاقے میں رہائش پذیر تھے مگر ان دنوں وہ ڈیفنس میں فیملی سے علیحدہ ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کو ہسپتال لے کر آنے والی خاتون قرة العین کے بیان کے مطابق شارق جمال خان کی طبعیت ادویات کھانے سے اچانک خراب ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارق جمال کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں تھے۔-متوفی کا پوسٹ مارٹم کرواکے جسمانی اعضاءکے نمونے اور جائے وقوعہ سے مختلف برتن اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔پولیس نے سرکاری افسر خاتون قرة العین سمیت دیگر افراد کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ان کو گھروں کو روانہ کردیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے جسمانی اعضاء اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی جاں بحق

ای پیپر دی نیشن