اسلام آباد(خبرنگار) صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے دوبارہ قرآن کریم کی بے حرمتی پرسویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیاعالم اسلام کے تمام ممالک سے سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلانے اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مسلمان حکمران عالمی سطح پر ایسی گستاخانہ حرکتوں کے خلاف قانون منظور کروائیںوفاق المدارس کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،نائب صدور مولانا انوار الحق،مولانا عبیداللہ خالد،مولاناسید سلیمان بنوری،مولاناںسعید یوسف،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری کا سویڈن میں ایک مرتبہ پھر سرکاری سرپرستی میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید غم و غصہ کا اظہارکیا ہے عالم اسلام کے پرزور اور متفقہ احتجاج کے باوجود دوبارہ سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی ناپاک،گستاخانہ اور اشتعال انگیز کارروائی کی گئی جو افسوس ناک ہے۔
مفتی تقی
مفتی تقی عثمانی کاسویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
Jul 23, 2023