سرچ آپریشن، 67 گھروں، 31 کرایہ داروںکے کوائف کو چیک


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریس کورس پولیس نے عابد مجید روڈ و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 67 گھروں، 31 کرایہ داروں، 15 دوکانوں اور 289 افراد کے کوائف کو چیک کیاگیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن