سینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، مرزا محمد آفرید ی

Jul 23, 2023

اسلام آباد(خبر نگار ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد خان آفرید ی نے کہا ہے کہ آج سینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ الائٹیز کو پلاٹوں کے الائٹمنٹ لیٹر بھی دے دیئے گئے ہیں آج تمام ان تمام خاندانوں کے لیے خوشی کا دن ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے سینٹ اپملائیز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے کاموں کو آغاز کیا اور الاٹیز میں لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پرسا بق سینیٹر پیر صابر علی شاہ، سردار یعقوب ناصر ، ایم این اے شاہد ہ اختر ،چیئرمین سوسائٹی محمد علی اعظم ، سوسائٹی کے صدر شیرعلی، سرفراز بگٹی ، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد شیخ، زاہد عوان ،راﺅ کامران ،ہلا ل الرحمان ، پرنس عمر و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئر مین سینٹ مرز ا محمد آفرید ی نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ سینٹ کے اپملائیز کی سوسائٹی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہوں ۔ کافی عرصہ سے ا س سوسائٹی کا کام رکا ہوا تھا آ ج ہم نے ان تمام متاثرین کو خوشی کی خبر دی ہے ۔ بہت جلد یہ تمام الائیٹز اپنے گھر وں میں آبا د ہوجائینگے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے چیئرمین محمد علی اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں